08 July 2011

مسجد اور جماعت

کافی عرصہ پہلے ایک بھائی سے یہ واقعہ سنا جو میں اب لکھنے جا رہا ہوں۔ کمی بیشی اللہ معاف فرمائیں۔ ان ہی کی زبانی پڑھیے ۔ ۔ ۔

تبلیغی سفر میں ہماری تشکیل جس علاقے میں ہوئی وہاں راستے میں ایک ویران مسجد تھی۔ ہم وہاں ٹھہرے ضصفائی کی اتنے میں کچھ لوگ بھاگے بھاگے آۓ انہوں نے کہاں اس مسجد میں نہ ٹھہرنا ان کا کہنا تھا کہ اس مسجد میں جن رہتے ہیں۔
خیر ہم وہاں سے نہ گۓ۔ رات ہم نے وہاں رونے کی آوازیں سنیں۔ ہمارے امیر صاحب اٹھے اور محراب کے قریب گۓ جہاں سے رونے کی آواز آ رہی تھی ۔ انہوں نے فرش کو کان لگایا تو آواز سنی جنہوں نے مجھے ویران کیا ان کے گھر بھی ویران ہوں۔
ہم روتے رہے استغفار کرتے رہے۔
ہم نے وہاں اللہ کی توفیق سے خوب دین کی محنت کی پھر جب وہاں لوگ جماعت کی نماز کی جانب متوجہ ہوۓ مسجد میں آنے لگے تو ہماری واپسی ہوئی۔

2 comments:

  1. کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ code word کا آپشن نکال دیتے

    اور ANONYMOUS کو بھی کمینٹ کرنے کا آپشن آن رکھتے

    جزاک اللہ

    ReplyDelete