29 November 2010

تبلیغی جماعت

تبلیغی جماعت ایک خالص دینی واصلاحی ودعوتی جماعت هے ، اور دعوت وتبلیغ وامربالمعروف ونہی عن المنکر امة اسلاميہ کا ایک اهم فریضہ ہے ، اور اسی اهم فریضہ کی انجام دہی کے لیئے اس تبلیغی تحریک کا اجراء کیا مجموعی طورپرجماعت پرخیر غالب ہے ، اور ہرزمانہ میں اہل حق کی مخالفت کی گئ ہے ، ایسا ہی تبلیغی جماعت کے ساتهہ هوا . اس بات میں کوئ شک وشبہ نہیں کہ تبلیغی جماعت کی یہ تحریک اورچلت پهرت بڑی مبارک ہے ، کتنے لوگوں کی زندگیاں اس جماعت کی برکت سے سنورگئیں ، کتنے کفروشرک کی ظلمات میں ڈوبے لوگ نورایمان وتوحید کی دولت سے مالامال ہوگئے ، کتنے فاسق وفاجر لوگ نیک صالح بن گئے ، کتنے بے نمازی نمازکے پابند ہوگئے ، کتنے بدعقیده خوش عقیده بن گئے ، کتنے بے داڑهی لوگوں کے چہرے داڑهی کے نور سے چمک گئے ، کتنے بدعات وخرافات میں مبتلا لوگ سنت کے نور سے منور ہوگئے ، کتنے ہی معاصی وگناہوں کی ظلمات سے نکل کرطاعات وعبادات کے خوگرهوگئے ،کتنے والدین کے نافرمان اولاد اپنے والدین کے فرماں بردار بن گئے ،کتنے غافل لوگ عابد وزاہد بن گئے ، حاصل یہ کہ تبلیغی جماعت کی جدوجہد کے یہ وه عمومی ثمرات ہیں جس کا کوئ جاہل ومعاند ہی انکارکرسکتا ہے ،


HAFIZ Super Moderator haqforum.com