29 November 2010

تبلیغی جماعت

تبلیغی جماعت ایک خالص دینی واصلاحی ودعوتی جماعت هے ، اور دعوت وتبلیغ وامربالمعروف ونہی عن المنکر امة اسلاميہ کا ایک اهم فریضہ ہے ، اور اسی اهم فریضہ کی انجام دہی کے لیئے اس تبلیغی تحریک کا اجراء کیا مجموعی طورپرجماعت پرخیر غالب ہے ، اور ہرزمانہ میں اہل حق کی مخالفت کی گئ ہے ، ایسا ہی تبلیغی جماعت کے ساتهہ هوا . اس بات میں کوئ شک وشبہ نہیں کہ تبلیغی جماعت کی یہ تحریک اورچلت پهرت بڑی مبارک ہے ، کتنے لوگوں کی زندگیاں اس جماعت کی برکت سے سنورگئیں ، کتنے کفروشرک کی ظلمات میں ڈوبے لوگ نورایمان وتوحید کی دولت سے مالامال ہوگئے ، کتنے فاسق وفاجر لوگ نیک صالح بن گئے ، کتنے بے نمازی نمازکے پابند ہوگئے ، کتنے بدعقیده خوش عقیده بن گئے ، کتنے بے داڑهی لوگوں کے چہرے داڑهی کے نور سے چمک گئے ، کتنے بدعات وخرافات میں مبتلا لوگ سنت کے نور سے منور ہوگئے ، کتنے ہی معاصی وگناہوں کی ظلمات سے نکل کرطاعات وعبادات کے خوگرهوگئے ،کتنے والدین کے نافرمان اولاد اپنے والدین کے فرماں بردار بن گئے ،کتنے غافل لوگ عابد وزاہد بن گئے ، حاصل یہ کہ تبلیغی جماعت کی جدوجہد کے یہ وه عمومی ثمرات ہیں جس کا کوئ جاہل ومعاند ہی انکارکرسکتا ہے ،


HAFIZ Super Moderator haqforum.com

03 September 2010

غیبت و بدگوئی سے بھی بری برائی

ایک مرتبہ شیخ ابو القاسم نصر آبادی مشغول سماع تھے کہ اتفاق سے حضرت ابو عمر ابراہیم رح وہاں سے گزرے اور ان سوال کیا کہ سماع کیوں سنتے ہیں؟انہوں نے جواب دیا کہ سماعت باہم بیٹھ کر بدگوئی کرنے اور سنے سے افصل ہےاپ نے فرمایا کہ تم سے ممکن ہے کہ حالت سماع میں کوئی ایسا فعل سرود ہو جاے جو غیبت و بدگئی کرنے اور سننے سے سینکڑوں گنا برا ہو۔
تذکرۃالاولیاء ص 436

موت کا خواب

خلیفہ وقت نے ملک الموت کو خواب میں دیکھ کر پوجھا کہ اب میری کتنی وندگی رہ گئی ہے؟تو حضرت عزرائیل علیہ اسلام نے پانچ انگلیاں اٹھا دیں اور جب تمام لوگ اس کی تعبیر بتانے سے قاصر رہے تو حلیفہ نے امام ابو حنیفہ رح سے تعبیر پوچھی آپ نے فرمایا کہ پانچ انگلیوں سے ان پانچ چیزوں کی طرف اشارہ ہے جن کا علم خدا کے سوا کسی کو نہیں اول قیامت کب آۓ گی دوم بارش کب ہو گی سوم حاملہ کے پیٹ میں کیا ہے جہارم کل انسان کیا کرے گا پنجم موت کب آۓ گی۔
تذکرۃالاولیاء ص 158

مردوں کی لڑائی

حضرت بشر حافی رح نے ایک دن قبرستان میں مردوں کو لرتے ہوۓ دیکھ کر اللہ تعالی سے عرض کیا کہ یہ راز مجھے بھی معلوم ہو جاۓ اور جب میں نے ان مردوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل کسی شخص نے سورہ اخللاص پرھ کر اس کا ٹواب ہمیں بخش دیا تھا اور آج پورے ایک ہفتہ سے ہم اس کی تقسیم میں مصروف ہیں لیکن ابھی تک وہ ختم نہیں ہوا۔
تذکرتالاولیاء ص 90

دوسروں کو نصیحت

خضرت حسن بصری رح سے عرض کیا گیا کہ بعض افراد کا یہ خیال ہے کہ دوسروں کو نصیحت اس وقت کرنی چاہیے جب خود بھی تمام برايوں سے پاک ہو جاۓ فرمایا کہ ابلیس تو یہی چاہتا ہے کہ اوامر نواہی کا سدباب ہو جاۓ۔
(تذکرۃالاولیاء صفحہ 19
مشتاق بک کارنر لاہور)

27 August 2010

اب کمپیوٹر بھی آپ کا موڈ سمجھ سکتے ہیں

کمپیوٹر بھی بہترین دوست کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں کیونکہ اب کمپیوٹر آپ کے موڈ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایسے جدید کمپیوٹر پروگرام تیار کئے گئے ہیں جو کمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص کے پل پل بدلتے ہوئے موڈ کے بارے میں صحیح طور پر آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ خوشی، غم یا خوف کا شکار ہوں یا پھر کسی بات کی وجہ سے پریشان ہو ں یہ پروگرام آپ کو آپ کی کیفیت کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرسکتا ہے۔
عالمی اخبار

کائنات کا نظارہ کمپیوٹر سکرین پر

مائیکروسافٹ نے علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک ایسا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے کہکشاؤں اور ستاروں کا نظارہ کمپیوٹر سکرین پر ہی ممکن ہے۔

ورلڈ وائیڈ ٹیلی سکوپ یا عالمی دوربین نامی یہ کمپیوٹر پروگرام زمین اور خلا میں موجود بہترین دوربینوں سے حاصل شدہ تصاویر کو جوڑ کر کمپیوٹر صارف کے سامنے پیش کرتا ہے۔

ان میں چاندرا ایکس رے رصد گاہ کے علاوہ ہبل اور سپٹزر جیسی مشہور اور طاقتور دوربینوں سے حاصل شدہ تصاویر بھی شامل ہیں۔

ویب پر چلنے والا یہ پروگرام صارف کو کائناتی تصاویر کو نہ صرف قریب اور دور سے دیکھنے کی سہولت مہیا کرتا ہے بلکہ رات کو آسمان پر ان کی جگہ کے تعین میں بھی مدد دیتا ہے۔

فلکی طبیعات کے امریکی تحقیقاتی ادارے ہارورڈ سمتھ سونین انسٹیٹوٹ آف آسٹروفزکس کے ایک محقق روائے گُولڈ کا کہنا ہے کہ’ صارف نہ صرف اب آسمان کے اندر جھانک سکتے ہیں بلکہ شعاعی بادلوں اور ایک ہزار برس قبل ہونے والے سپرنووا دھماکے کے بعد بچنے والے بادل کو بھی دیکھ سکتے ہیں‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پروگرام عوام کو علمِ فلکیات کی جانب متوجہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ’میرے نزدیک پیشہ ور ماہرینِ فلکیات بھی اسے استعمال کریں گے‘۔


واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی یہ عالمی دوربین واحد ایسا کمپیوٹر پروگرام نہیں جو کہ کمپیوٹر صارفین کو خلا میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ برس مائیکروسافٹ کی حریف کمپنی گوگل نے’سکائی‘ کے نام سے ایک ایسا ڈیلی پروگرام متعارف کروایا تھا جو کہ’گوگل ارتھ‘ کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس کی مدد سے ماہرینِ فلکیات دس لاکھ ستارے اور دو سو ملین کہکشاؤں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
مجیب منصور

خلاء میں سیاحت، جیٹ کی رونمائی

برینسن نے جہاز کا نام ’اِیو‘ اپنی والدہ کے نام پر رکھا ہے .برطانوی بِزنِسمین رچرڈ برینسن نے خلاء میں سیاحت کے اپنے منصوبے میں شامل جیٹ طیارے کی رونمائی کی ہے۔ برینسن کے خیال میں سیاحوں کو خلاء کی سیر کروانے کے لیے پرواز میں ابھی اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔



’اِیو‘ نامی اس طیارے کی رونمائی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی۔ یہ جیٹ طیارہ اس جہاز کو بلندیوں پر لے کر جائے گا جس میں سیاح سوار ہوں گے اور جو مقررہ بلندی پر پہنچ کر ’اِیو‘ سے الگ ہو گا اور زمین کی فضا سے باہر نکل جائے گا۔



خلاء میں جانے والے چھوٹے جہاز میں چھ مسافر اور دو افراد پر مشتمل عملہ شامل ہوگا۔ اس سفر کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے۔ اب تک دو سو پچاس ٹکٹ بِک بھی چکے ہیں۔

پرواز سے پہلے ’اِیو‘ کو ابھی آزمائشی پروازوں کے مرحلے سے گزرنا ہے۔ پروگرام کے مطابق خلاء میں جانے والے جہاز کو ’اِیو‘ کے پروں سے منسلک کیا جائے گا۔ پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر چھوٹا جہاز الگ ہو جائے گا اور باسٹھ میل کی بلندی تک پرواز کرے گا۔ سپیس شِپ ٹو کہلانے والا یہ خلائی جہاز ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

لیپ ٹاپ کی دنیا میں نئی جدت، نوٹ بک

کمپیوٹر اور آئی ٹی ماہرین کا خیال ہے سائز میں نسبتا چھوٹی نوٹ بک ٹو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی دنیا میں نئی جدتوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ اس چھوٹی نوٹ بک میں جو چیز موجودہ لیپ ٹاپس سے مختلف ہوگی وہ ہے ان میں انٹل کارپوریشن کے پراسیسر اور موجودہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی غیر موجودگی، حالانکہ یہ دونوں چیزیں موجودہ دور کے لیپ ٹاپس کا ضروری حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

نوٹ بک ٹو میں جو کہ سائز میں اتنی چھوٹی ہوگی کہ ایک پرس میں بھی سما جائے دراصل بہت ہی کم پاور استعمال کرنے والا ARM پراسیسر لگا ہوگا۔ جو کہ اس وقت جدید موبائل فونز کے ہر دس میں سے نو میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی ARM Holdings نامی کمپنی نے اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرلئے ہیں۔ اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ اس برس کے آخر تک ARM پراسیسرز پر مشتمل نوٹ بک ٹو کے تقریبا دس ماڈل مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیے جائیں گے۔

کمپیوٹرز اور ٹیکنالوجی سے متعلق تحقیق کرنے والی کمپنی اینڈرلے کے گروپ اینالسٹ راب اینڈرلے کے مطابق یہ نئی نوٹ بکس مارکیٹ کو تہہ وبالا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور موجودہ لیپ ٹاپ کی مقبولیت کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

نئی نوٹ بکس مارکیٹ کو تہہ وبالا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک یہ تو یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ موجودہ لیپ ٹاپ یوزر اس نوٹ بک میں کس قدر دلچسپی لیتے ہیں مگر جو چیزیں نوٹ بک ٹو کو پرکشش بناتی ہیں ان میں بہت کم پاور کا استعمال جس کی وجہ سے ایک مرتبہ چارج کی گئی بیٹری سے بہت دیر تک اس نوٹ بک کو استعمال کیا جاسکے گا۔ دوسرے اس کی قیمت جو کہ تقریبا دو سو امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے اور تیسرے اسکے سائز کی وجہ سے ہرجگہ استعمال کی دستیابی کی سہولت۔

لیکن جن چیزوں پر یوزرز کو سمجھوتا کرنا پڑے گا ان سے سی پہلی چیز ہے موجودہ لیپ ٹاپس کا انٹرفیس یا کام کرنے کا طریقہ اور دوسری بہت زیادہ طاقتور پراسیسر جو بعض اپلیکشنز یا کاموں کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اس وقت بھی جو انٹل کا Atom پراسیسر استعمال کرنے والی نسبتا چھوٹی نوٹ بکس مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور جن کی قیمت تین سو سے چار سو امریکی ڈالر تک ہے وہ بھی صرف انٹرنیٹ اور عام قسم کے کمپیوٹر اپلیکیشنز کے لئے ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔

تحریر: افسراعوان

15 August 2010

بیانات کی ویب

اسلام علیکم قارئین
نامور علماء مشہور علماء کے بے شمار بیانات راۓ ونڈ اجتماع کے بیانات آپ اس ویب سے ڈانلوڈ کر سکتے ہیں
علم کا خزانہ آپ سے چند کلک کے فاصلہ پر۔ ۔ ۔
http://islamic-creed.com/URDU%20BAYAAN.html

08 August 2010

حافظ پیر مولانا ذوالفقار احمد صاحب کے بیانات

حصرت جی کے بے شمار بیانات اب آپ آن لائین سن کتے ہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہں
درس حدیث خصوصی مجالس بیانات اعتکاف بیانات ححج بیانات نظمیںیہاں پیش کی گئی ہیں
اولیاء کرام کے واقعات روزے کی حکمت رمضان کی تیاری قرآن کی حفاطت انسان کی حقیقتعشق مدینہ ولزلے کیوں آتے ہیں؟ جیسے عنوانات پر بھی بیان موجود ہیں

http://www.tasawwuf.org/audio/index_urdu.htm

30 July 2010

طوفانی خبریں

میانوالی اور نواحی علاقوں میں بارش سے چار افراد جاں بحق
میانوالی… میانوالی اور نواحی علاقوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 215 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جس سے وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تیز بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ واں بھچراں کے قریب نہر ون آر میں 14 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ عیسیٰ خیل، کالا باغ اور موسیٰ خیل میں کئی دکانیں اور مکانات گر گئے جبکہ فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔مزید جانی اور مالی نقصان سے بچنے کیلئے دیہات میں لاؤڈاسپیکروں پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے اعلان کیے جا رہے ہیں
سندھ :چشمہ اور جناح بیراج میں سیلاب
کراچی: دریائے سندھ میں جناح اور چشمہ بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، ضلع میانوالی میں بارش کے دوران حادثات میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ بارش کے پانی سے خوشاب اور راجن پور کے سو سے زائد دیہات زیر آب آ گئے۔ میانوالی شہر کو دریائے سند ھ سے محفوظ رکھنے والے بند بلو خیل میں شگاف پڑنے سے پانی میانوالی شہر میں داخل ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہاہے۔

دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کے بعد سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ ستاون ہزار ایک سو چھبیس کیوسک ہے۔ دریائے چناب کے کنارے ایبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کے نواحی علاقوں میں نچلے درجے کا سیلاب آ گیا ہے جس سے درجنوں بستیاں زیرآب آ گئی ہیں۔ گوجرانوالہ میں ہیڈ خانکی کے مقام پر پانی کی سطح کم ہوکر دو لاکھ تین ہزار کیوسک ہو چکی ہے۔

دریائے سندھ میں جناح اور چشمہ بیراج کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلع میانوالی میں کالا باغ کے مقام پر بارشوں سے متعدد مکانات گرگئے۔ مختلف دیہات میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ دریائے کرم میں طغیانی سے تحصیل عیسیٰ خیل کے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ لیہ میں بھی ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی حالات نافذ کر دیئے گئے ہیں۔ دریائے جہلم میں رسول بیراج کے قریبی دیہات میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ منگلا ڈیم سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے جہلم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونا شروع ہو گئی ہے۔

خوشاب کے شہری علاقے اور تریسٹھ دیہات میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ضلع بھر میں سیلابی پانی سے گرنے والے مکانات کی تعداد سو ہو چکی ہے۔ ادھر کوہ سلیمان میں بارشوں کے بعد راجن پور کے دیہات سے اسی ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ علاقے کا زمینی رابطہ ایک مرتبہ پھر منقطع ہو گیا ہے۔

ننکانہ صاحب کے قریب نالہ ڈیک کے کنارے پر واقع گاؤں خیرپور بھٹیاں کی سینکڑوں ایکڑ اراضی نالے میں طغیانی آنے سے زیر آب آگئی ہے۔تونسہ شریف میں بھی بستی ڈکھہ، بستی کلاچی، یونین کونسل فتح خان سمیت متعدد مقامات میں ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ سنگھڑ ندی سے ایک لاکھ کیوسک اور وسوا ندی سے پچہتر ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔
راجن پور:سیلاب نے تباہی مچا دی،4 جاں بحق:
لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی۔2010ء) پنجاب میں میانوالی کے علاقوں میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلابی ریلوں کے باعث درجنوں دیہات زیر آب آگئے ہیں۔جبکہ دریائے جہلم میں طغیانی سے چھ دیہات زیرآب آگئے۔ میانوالی کے علاقوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں مکان کی چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق اور اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔ کالاباغ سے سیلابی ریلہ عیسیٰ خیل اور چھدرو کے متعدد دیہات زیر آب آگئے۔ نجی سیمنٹ فیکٹری میں پانی داخل ہونے سے پلانٹ کو بند کردیا گیا۔ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر چھ لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔ اور پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں بستی نتکانی، موضع درخواست جمال خان میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔ تحصیل روجھان میں سیلابی ریلے کے باعث چالیس دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ متعدد دیہات کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر سات لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا، جس سے کچے کے علاقوں اور ملحقہ آبادیوں میں نقصان کا خطرہ ہے۔ روجھان کے علاقوں میں مختلف پہاڑی سیلابی ریلوں کے علاوہ دریائے سندھ کا کٹاو بھی شروع ہوگیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں اعلان کرکے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ ادھر دریائے جہلم میں طغیانی سے وچلا بیلا سمیت آٹھ دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں چار ہزار افراد پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے دو کشتیاں کام کر رہی ہیں۔ جبکہ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے راولپنڈی سے مزید کشتیاں طلب کرلی ہیں۔ ادھر خوشاب میں پہاڑی ندی نالوں نے دامن پہاڑ کے درجنوں دیہات میں تباہی مچادی جس سے سینکڑوں لوگ بے گھر اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔
خیبر پختونخوا، بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، 230 افراد جاں بحق،خیبر پختونخواہ کو پہلے دہشتگردوں نے تباہ کر دیا جو بچا تھا وہ سیلاب کی نذر ہو گیا، افتخار حسین،رابطہ پل اور سڑکیں ٹوٹنے سے 4لاکھ کے قریب افراد متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے ، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،وفاقی حکومت اور عوام مدد کریں،وزیراطلاعات خیبرپختونخواہ کی پریس کانفرنس:
پشاور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جولائی۔2010ء)خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ، دو سو تیس افراد جاں بحق ہوگئے جس میں سوات ،شانگلہ اور کوہستان میں سیلاب سے جاں بحق ہونے والے ایک سو اسی افراد بھی شامل ہیں ۔ سیلاب متاثرین کی منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تین چینی ماہرین سمیت متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔سوات کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں مزید پچیس افراد ہلاک ہوگئے،مختلف علاقوں میں ہزاروں گھر اور متعدد رابطہ پل بہہ گئے۔ صوبے میں مواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہے۔پشاور میں بارش سے مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور خراب موسم کے باعث پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ شہر کا ملک کے دوسرے علاقوں سے ٹرین رابطہ بھی معطل ہے۔ مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی غائب ہے اور موبائل فون سروس متاثر ہے۔چارسدہ میں دو بچوں سمیت دس افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سیلاب سے سینکڑوں مکانات بہہ گئے۔ مانسہرہ میں شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ بجلی اور ٹیلی مواصلات کی سہولتیں معطل ہیں۔ نوشہرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہنگو کے علاقے لختی بانڈہ میں سیلاب سے تین بچے بہہ گئے۔کوہاٹ میں جرمہ پل گرنے سے آٹھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ گمبٹ میں بیس گھر منہدم ہوگئے جبکہ دو خواتین اور دو بچے سیلاب میں بہہ گئے۔ سیلابی ریلے کے باعث کنڈیالی بند ٹوٹنے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے قریبی علاقے خالی کرالیے گئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ایف آر درہ زندہ میں مکان کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دیر لوئر کے علاقے چکدرہ میں آبی ریلے کے باعث سرکاری ریسٹ ہاوس میں ایک سو دو اور مندرہ ہیڈ ورسک میں اسی افراد پھنس گئے۔ سیلابی ریلے کے باعث متعدد رابطہ پل بھی بہہ گئے۔خال میں چار افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔کرک اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے درجنوں مکانات منہدم ہوچکے ہیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹانک میں زام کے قریب سیلابی ریلے سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایبٹ ایباد میں بارش کے باعث مکان گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پٹن ٹنل میں طغیانی سے متعدد چینی ماہرین اور ایف سی اہلکار لاپتہ ہوگئے تھے۔ کمشنر صاحبزادہ انیس کے مطابق پٹن میں پچپن چینی ماہرین موجود تھے جس میں سے باون ماہرین کو نکال لیا گیا اور دیگر تین ماہرین کو بھی جلد نکال لیا جائے گا۔ دوبیر میں سو سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ بار ش او ر سیلاب کے باعث مختلف مقامات پر چونتیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
دوسری جانب صوبہ خیبر پختون خواہ کے وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں طوفانی بارشوں کے باعث 60سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، رابطہ پل اور سڑکیں ٹوٹنے سے 4لاکھ کے قریب افراد متاثرہ علاقوں میں پھنس گئے ، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ، صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،متاثرین کوخیمے ، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، وفاقی حکومت اور عوام مدد کریں، خیبرپختونخواہ کو پہلے دہشت گردوں نے تباہ کردیا جو بچا تھا وہ سیلاب کی نذر ہو گیا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے صوبے کو طوفانی بارشوں اور سیلاب نے گھیرے میں لے رکھا ہے ۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے ضلع شانگلہ میں 22افراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات منہدم ہو گئے ۔ انفراسٹرکچر کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں ۔ سوات اور دیر میں بھی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، دریائے سوات پر رابطہ پل سیلاب میں بہہ چکے ہیں۔ اپر دیر میں 10افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ۔ ترنگل میں بے نظیربھٹو یونیورسٹی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوشہرہ اور پبی میں متعدد دیہات میں پانی گھس جانے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے تمام راستے بند ہو گئے ہیں نوشہرہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ساٹھ لاکھ روپے فراہم کردیئے گئے ہیں جن کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بٹگرام کی تحصیل الائی میں 6افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دو مین سڑکوں سمیت تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔ سی اینڈ ڈبلیو کا ریسٹ ہاؤس بھی پانی سے بہہ گیا ۔ چھوٹے بڑے رابطہ پل بھی سیلاب کی نذر ہو گئی۔ الائی کے تین دیہاتوں کو شدید خطرہ ہے ، پانی بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شدید بارش اور سیلاب ایک آفت اور قومی المیہ ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ یہ عوام کے جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔ خیبرپختونخواہ کو پہلے دہشت گردوں نے تباہ کردیا تھا جو کچھ بچا تھا وہ سیلاب کی نذر ہو گیا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت کی مخیر حضرات اور چاروں صوبوں کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف پہنچانے کیلئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرکے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی مدد کیلئے کام کریں۔ وزیراعلیٰ امیر حیدرہوتی نے کشتیوں کی خریداری کیلئے رقم فراہم کردی ہے۔ یہ کشتیاں کراچی سے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے منگوانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی حکومت نے صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے ۔ متاثرین کوخیمے ، خوراک اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ہماری تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت سے اپیل ہے کہ متاثرین سیلاب کوبچانے کیلئے ہر مسئلہ کو اولین ترجیح دی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجموعی طورپر ساٹھ کے قریب ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ رابطہ سڑکیں اور پل ٹوٹنے سے چار لاکھ کے قریب متاثرہ علاقوں میں لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

25 July 2010

جنوبی وزیرستان، 24 گھنٹے میں3 ڈرون حملی،18 شہید

وانا (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرستان میں اتوار کو 2ڈرون حملوں میں18 افراد شہید ہوگئے۔ گزشتہ24 گھنٹے کے دوران یہ امریکی جاسوس طیاروں کی تیسری کارروائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی شب تقریباً ساڑھی9بجے شمالی وزیرستان میں میران شاہ سے 4کلو میٹر دور تبی کے علاقے میں ایک مکان پر جاسوس طیاروں نے 2میزائل داغے

بشکریہ جسارت

نشے میں دھت امریکی شہری نے کا ر موٹر سائیکل پر چڑھا دی ، نوجوان جاں بحق

امریکی شہری کی طرف سے موٹرسائیکل پر گاڑی چڑھانے کے بعد موٹرسائیکل گاڑی کے اندر پھنس چکی ہے
اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) سیونتھ ایونیو نشے میں دھت امریکی شہری نے تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل کے اوپر چڑھا دی موٹر سائیکل سوار 18سالہ جواد جاں بحق ہوگیا گاڑی اتنی تیزی سے موٹر سائیکل پر چڑھی کہ موٹر سائیکل پراڈو ایس ٹی 6300کے اگلے حصے کے اندر پھنس گیا ۔ پراڈو کا ڈرائیور امریکی شہری ٹائر جیکسن گاڑی میں موٹر سائیکل کو بھی ساتھ ہی ایف سیون تھری لے گیا آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات ڈیڑھ بجے جی سیون کا رہائشی اٹھارہ سالہ جواد اپنی والدہ کے لیے موٹر سائیکل پر دوائی لینے نکلا سیونتھ ایونیو پر پراڈو ایس ٹی آر 6300کے ڈرائیور امریکی شہری نے تیز رفتاری میں گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھا دی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے حصے کے اندر پھنس گیا موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوا جسکے باعث اسکی موت واقع ہو گئی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور نے پھنسے موٹر سائیکل کو ساتھ لیتے ہوئے گاڑی بھاگا لی اور ایف سیون تھری پہنچ گیا عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا آبپارہ پولیس کے ایس ایچ او خالد محمود اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حادثہ میں ملوث گاڑی کو ٹریس کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا پولیس نے امریکی شہری ٹائر جیکسن کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے اس ضمن میں آبپارہ پولیس نے امریکی سفارتخانے کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا ء حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 18سالہ جواد کے لواحقین نے تھانہ آبپارہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس مردہ باد کے نعرے لگا ئے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
بشکریہ اوصاف

جعلی ڈاکٹر

جعلی ڈاکٹر
May 25th, 2010
مصنف ميرا پاکستان ذمرہ تعلیم

کافی عرصہ پہلے جعلی ڈاکٹر کا پکڑا جانا ایک بہت بڑی خبرا ہوا کرتی تھی مگر اب نہیں ہے۔ وہ اسلیے کہ اب جعلی ڈاکٹر زیادہ ہو گئے ہیں اور اصلی کم۔ یقین نہ آئے تو ارکان اسمبلی کی ڈگریاں چیک کروا کے دیکھ لیں ان میں سے آدھے جعلی نکلیں گے۔

اب تو آپ نے اگر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی لی ہوئی ہے اور آپ وزیرقانون بھی ہیں مگر میڈیا آپ کے نام کیساتھ ڈاکٹر لکھنا چھوڑ دیتا ہے تو بھی آپ برا نہیں مناتے۔

آپ نے پتہ نہیں کونسی ڈگری لی اور ڈاکٹر بن گئے۔ بعد میں آپ اپنے ایک ہنر کی وجہ سے جیو پر مذہبی پروگرام کرنے لگے مگر اب بھی اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلواتے ہیں۔ جیو والوں نے انہیں ڈاکٹر لکھنا ترک نہیں کیا وہ اسلیے کہ شاید وہ ان کے ملازم ہیں۔

ایک صاحب نے جعلی ڈگری کے اقرار کے بعد جونہی الیکشن جیتا میڈیا کے کچھ لوگوں نے ان کی چھیڑ ڈاکٹر بنا دی مگر انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ لعنت ہے ایسے انتخاب پر اور حیرانی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔

بشکریہ میرا پاکستان

غیرمعیاری منرل واٹر کے بارے میں آگاہی مہم جلد شروع ہوگی،شیخ افضل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ماحولیات ومتبادل توانائی شیخ محمد افضل نے کہا ہے کہ سندھ میں فروخت ہونے والے منرل واٹر 82 برانڈز کے معیار اور ماحولیاتی جانچ کے سلسلے میں صوبے بھر میں جلد ہی مہم شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ میں منرل واٹر کے نام سے فروخت ہونے والے پانی میں کولی فارم اور ایکولی فارم جیسے مضر صحت اور خطرناک بیکٹریا کی موجودگی کا لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے پتا لگایا جائے گا تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت منزل واٹر کے بارے میں مکمل آگاہی دی جاسکے۔ شیخ افضل نے کہا کہ مذکورہ کمپنیاں مختلف برانڈز کے نام سے منزل واٹر فروخت کررہی ہیں اور مختلف رپورٹس کے مطابق ان کمپنیوں میں زیادہ تر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا منرل واٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے سکھر اور حیدرآباد میں قائم علاقائی دفاتر کو اپنی اپنی حدود میں قائم منزل واٹر کمپنیوں کی ماحولیاتی نگرانی کی ہدایات پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔ منزل واٹر کے نمونے اگر WHO کی مقررہ کردہ معیارسے کم پائے گئے تو متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جسارت

22 July 2010

تبلیغی اجتماع کے اختتام پر ہزاروں جماعتیں دعوت و تبلیغ کیلئے ملک بھر میں روانہ:

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2009ء)تبلیغی اجتماع کے اختتام پر ہزاروں جماعتیں دعوت و تبلیغ کیلئے ملک بھر میں روانہ ہوگئیں ۔تفصیلات کے مطابق اجتماع میں شریک ہزاروں افراد نے مقررین کے بیانات سے متاثر ہوکر اسلام کی دعوت کو دنیا بھر میں پھیلانے کیلئے سہ روز اور چلہ لگانے کے وعدے کئے جن میں اکثریت نے اجتماع کے اختتام کے بعد جماعت کے ساتھ تشکیل کروا کر اندرون ملک روانہ ہوگئے ۔
بشکریہ اردو پواینٹ

مسلمان دعوت و تبلیغ کرنے والی امت ہے، امام کعبہ

لندن (جنگ نیوز) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسلمان دعوت و تبلیغ کرنے و الی امت ہے۔ باالخصوص یورپ میں آباد مسلمان اپنے کردار سے دوسروں کیلے اچھی مثال پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسجد توحید میں نماز مغرب کی امامت کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسجد کے تینوں ہالوں کے علاوہ کار پارک بھی نمازیوں سے بھر گیا تھا۔ ان کے خطاب کا ترجمہ ڈاکٹر صہیب حسن نے کیا۔ امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کریں۔ اسوہٴ حسنہ پر عمل پیرا ہوں، علم حاصل کریں اور اس پر عمل بھی کریں کیونکہ عمل کے بغیر علم بے کار ہے۔ انہوں نے اجتماع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دین کا علم حاصل کرنے کیلئے کسی عالم سے رجوع کریں کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے درست رہنمائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان ایک اکائی ہے۔ اس میں اگر ماں باپ دین پر عمل پیرا ہونگے تو بچے بھی ان کی تقلید کریں گے جس سے ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ مسجد توحید آکر مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے مسجد میں تبلیغی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر صہیب حسن کی کاوشوں کو سراہا ۔
بشکریا روزنامہ جھنگ

20 July 2010

ختم نبوت

انگلش اردو زبان میں عقیدہ ختم نبوت پر بے شمار مضامین کتب آڈیو موجودہ فتنے اور احمدیوں کے لیے دعوت سیکشن۔خنقاہ سراجیہ اور مرکز سراجیہ کے ویب لنک بھی یہاں دیے گۓ ہیں۔

http://www.khatm-e-nubuwwat.org

راہ سنت

راہ سنت ایک زبردست مفت کتب کی لایبریری ہے۔
درجہ ذیل موضوعات پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں آپ بھی کتب ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
اورادووظائف سیر و سوانحات دفاع اکابرین راہ سنت کے باغی ذمانہ آخر اور قیامت مروجہ بدعات و رسومات فقہی احکام و مسائل حدیث شریف عقائد اسلام اسلامی نظام معیشت علم الفقہ اصلاح معاشرہ قرآن الکریم صحاح ستہ و کتب احادیث تصوف و سلوک طہارت و نماز تعلیم و تبلیغ خواتین اسلام۔

www.rahesunnat.com

ماہ نامہ مطالعہ قرآن

ماہ نامہ مطالعہ قرآن کی ویب:ماہ نامہ کا آن لاین مطالعہ کیا جا سکتا ہے۔سابقہ شمارے بھی موجود ہیں۔آڈیو ویڈیو بیانات فہم قرآن کورسسز وال پیر سوال و جواب کے لنک مین صفحہ پر موجود ہیں۔
ہمارے خیال میں ویب کے لے آوٹ پر مزید محنت کی ضرورت ہے۔بہت اچھے۔

http://www.fahmequran.com

جامعہ دارالعلوم کراچی

جامعہ دارالعلوم کراچی کی خبریں منصوبے تعارف تعلیمات اس کے ساتھ ساتھ اس ویب پر موجود ہیں کتب و رسائل اور بیانات۔
جامعہ مسجد کتب خانہ دارالفتاء دفاتر اور درسگاہوں کی تصاویر بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

http://www.darululoomkarachi.edu.pk

دین اسلام

دین اسلام ایک حسین ویب یہاں انبیاءکرام علیہ اسلام پاکستان مدارس دینہ بزرگان دین کا تذکرہ پیش خدمت ہے۔آڈیو میں تلاوت قرآن پاک حمد و نعت اور بیانا موجود ہیں۔ مشہور زمانہ تفسیر عثمانی کا آپ آن لاین مظالعہ کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عبد القدیر خان سے ایک ملاقات کا احوال اور بہت سے چھوٹے چھوٹے موصوعات پر بھی بہت کچھ موجود ہے۔
البلاغ میگزین اور دیگر کئ کتب پیڈیایف میں ڈانلوڈ کی جا سکتی ہیں۔آپ یہاں اپنا ای میل ایڈریس دے کر نۓ اضافہ جات کی خبریں بھی موصول کر سکتے ہیں۔ اور بہت کچھ۔ ۔ ۔

http://www.deeneislam.com

نظمیں ڈاٹ کام

تلاوت قرآن پاک درس قرآن حمد و نعت جنیدجمشید کی آواز میں بھی حسین نعتوں کا گلدستہ اردو عربی نظمیں انگلش آرٹیکلز ای اسلامک کتابیں حضرت مولانا طارق جمیل صاحب مولانا مسعود اظہر صاحب مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کے بیانات اور اسلامک امیج یہاں موجود ہیں۔
استخارہ ماہ نامہ میسج لوگوں کے تاثرات رابطہ اور ہیلپ کے لنک صفحہ اول پر ہی موجود ہیں۔
اس ویب پر بہت سی اسلامی ویب کے لنک بھی موجود ہیں۔
ویب پر موجود چند حمد ونعت۔اللہ ہی اللہ۔اللہ اللہ کریں۔اے رسول امین۔اللہ ہو اللہ ہو۔چین و عرب ہمارا۔جب زباں پر۔میں ہوں مسلمان وغیرہ انگلش آڈیو نعت شریف بھی یہاں سے ڈاونلوڈ کی جاسکتی ہیں۔


http://www.nazmay.com

نور ہدایت

نور ہدایت آن لاین تفسیر کا مطالعہ کیجیے۔خوبصورت لے آوث دلکش گرافکس سادہ سی ویب اور سب سے بڑھ کر مستند تفسیر۔گیسٹ بک اور لنکس کے صفحات بھی ہیں۔

http://www.noorehidayat.org

16 July 2010

مقدس موتی ایک پیاری سی ویب

مولانا اور شیخ حضرات کے بیانات تلاوت قرآن پاک تفسیر نظمیں نعتیں مصامیں ایم پی تھری اور وایو فارمیٹ میں
بحاری شریف پڑھھنے جمعہ کے خطبات سننے کے لیے اس ویب کا وزٹ کیجیے
اس کے علاوہ اس ویب پر ترجعہ قرآن پاک علمی مقالات اسلامک وال پیپر دستیاب ہیں
یہاں ترمزی شریف بھی مطالعہ کے لیے موجود ہے۔ نیز مولانا روم کی مشہور زمانہشرح مثنوی بھی موجود ہے بہتیں لے آوٹ کے ساتھ اور کافی سارے مواد کے ساتھ ایک حسین ویب
http://www.holypearls.com/

15 July 2010

ایک پیاری سی ویب درس قرآن ڈاٹ کام

اسلام علیکم
بے شمار پاری پیاری آواز میں دلکش انداز میں خوبصورت نعتیں اس ویب پر موجود ہیں حمد و نعت نظمیں اور ترانے نامور نعت خواں حضرات جندید جمشید صاحب مفتی انس صاحب کی آواز میں سنیے یا ڈانلوڈ کیجیۓ
کیا آپ کو علماءاکرم کے اصلاحی بیانت سنے کاشوق ہے؟ہے ناں؟تو پھر آپ کو خوشی ہو گی کہ اس ویب پر نامور مشہور علماء کے بیانات تقاریر موجود ہیں
آڈیو ایم پی تھری وایو اور ریل فارمیٹ میں ہیں
http://www.darsequran.com/