27 August 2010

اب کمپیوٹر بھی آپ کا موڈ سمجھ سکتے ہیں

کمپیوٹر بھی بہترین دوست کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں کیونکہ اب کمپیوٹر آپ کے موڈ کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ایسے جدید کمپیوٹر پروگرام تیار کئے گئے ہیں جو کمپیوٹر استعمال کرنے والے شخص کے پل پل بدلتے ہوئے موڈ کے بارے میں صحیح طور پر آگاہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ خوشی، غم یا خوف کا شکار ہوں یا پھر کسی بات کی وجہ سے پریشان ہو ں یہ پروگرام آپ کو آپ کی کیفیت کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کرسکتا ہے۔
عالمی اخبار

کائنات کا نظارہ کمپیوٹر سکرین پر

مائیکروسافٹ نے علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ایک ایسا پروگرام متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے کہکشاؤں اور ستاروں کا نظارہ کمپیوٹر سکرین پر ہی ممکن ہے۔

ورلڈ وائیڈ ٹیلی سکوپ یا عالمی دوربین نامی یہ کمپیوٹر پروگرام زمین اور خلا میں موجود بہترین دوربینوں سے حاصل شدہ تصاویر کو جوڑ کر کمپیوٹر صارف کے سامنے پیش کرتا ہے۔

ان میں چاندرا ایکس رے رصد گاہ کے علاوہ ہبل اور سپٹزر جیسی مشہور اور طاقتور دوربینوں سے حاصل شدہ تصاویر بھی شامل ہیں۔

ویب پر چلنے والا یہ پروگرام صارف کو کائناتی تصاویر کو نہ صرف قریب اور دور سے دیکھنے کی سہولت مہیا کرتا ہے بلکہ رات کو آسمان پر ان کی جگہ کے تعین میں بھی مدد دیتا ہے۔

فلکی طبیعات کے امریکی تحقیقاتی ادارے ہارورڈ سمتھ سونین انسٹیٹوٹ آف آسٹروفزکس کے ایک محقق روائے گُولڈ کا کہنا ہے کہ’ صارف نہ صرف اب آسمان کے اندر جھانک سکتے ہیں بلکہ شعاعی بادلوں اور ایک ہزار برس قبل ہونے والے سپرنووا دھماکے کے بعد بچنے والے بادل کو بھی دیکھ سکتے ہیں‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پروگرام عوام کو علمِ فلکیات کی جانب متوجہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ’میرے نزدیک پیشہ ور ماہرینِ فلکیات بھی اسے استعمال کریں گے‘۔


واضح رہے کہ مائیکروسافٹ کی یہ عالمی دوربین واحد ایسا کمپیوٹر پروگرام نہیں جو کہ کمپیوٹر صارفین کو خلا میں جھانکنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ گزشتہ برس مائیکروسافٹ کی حریف کمپنی گوگل نے’سکائی‘ کے نام سے ایک ایسا ڈیلی پروگرام متعارف کروایا تھا جو کہ’گوگل ارتھ‘ کے ساتھ کام کرتا ہے اور اس کی مدد سے ماہرینِ فلکیات دس لاکھ ستارے اور دو سو ملین کہکشاؤں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
مجیب منصور

خلاء میں سیاحت، جیٹ کی رونمائی

برینسن نے جہاز کا نام ’اِیو‘ اپنی والدہ کے نام پر رکھا ہے .برطانوی بِزنِسمین رچرڈ برینسن نے خلاء میں سیاحت کے اپنے منصوبے میں شامل جیٹ طیارے کی رونمائی کی ہے۔ برینسن کے خیال میں سیاحوں کو خلاء کی سیر کروانے کے لیے پرواز میں ابھی اٹھارہ ماہ لگ سکتے ہیں۔



’اِیو‘ نامی اس طیارے کی رونمائی امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں ہوئی۔ یہ جیٹ طیارہ اس جہاز کو بلندیوں پر لے کر جائے گا جس میں سیاح سوار ہوں گے اور جو مقررہ بلندی پر پہنچ کر ’اِیو‘ سے الگ ہو گا اور زمین کی فضا سے باہر نکل جائے گا۔



خلاء میں جانے والے چھوٹے جہاز میں چھ مسافر اور دو افراد پر مشتمل عملہ شامل ہوگا۔ اس سفر کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت ایک لاکھ پاؤنڈ ہے۔ اب تک دو سو پچاس ٹکٹ بِک بھی چکے ہیں۔

پرواز سے پہلے ’اِیو‘ کو ابھی آزمائشی پروازوں کے مرحلے سے گزرنا ہے۔ پروگرام کے مطابق خلاء میں جانے والے جہاز کو ’اِیو‘ کے پروں سے منسلک کیا جائے گا۔ پچاس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ کر چھوٹا جہاز الگ ہو جائے گا اور باسٹھ میل کی بلندی تک پرواز کرے گا۔ سپیس شِپ ٹو کہلانے والا یہ خلائی جہاز ابھی تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔

لیپ ٹاپ کی دنیا میں نئی جدت، نوٹ بک

کمپیوٹر اور آئی ٹی ماہرین کا خیال ہے سائز میں نسبتا چھوٹی نوٹ بک ٹو لیپ ٹاپ اور کمپیوٹرز کی دنیا میں نئی جدتوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ اس چھوٹی نوٹ بک میں جو چیز موجودہ لیپ ٹاپس سے مختلف ہوگی وہ ہے ان میں انٹل کارپوریشن کے پراسیسر اور موجودہ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی غیر موجودگی، حالانکہ یہ دونوں چیزیں موجودہ دور کے لیپ ٹاپس کا ضروری حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

نوٹ بک ٹو میں جو کہ سائز میں اتنی چھوٹی ہوگی کہ ایک پرس میں بھی سما جائے دراصل بہت ہی کم پاور استعمال کرنے والا ARM پراسیسر لگا ہوگا۔ جو کہ اس وقت جدید موبائل فونز کے ہر دس میں سے نو میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ برطانیہ کی ARM Holdings نامی کمپنی نے اس سلسلے میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرلئے ہیں۔ اور اب توقع کی جا رہی ہے کہ اس برس کے آخر تک ARM پراسیسرز پر مشتمل نوٹ بک ٹو کے تقریبا دس ماڈل مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کردیے جائیں گے۔

کمپیوٹرز اور ٹیکنالوجی سے متعلق تحقیق کرنے والی کمپنی اینڈرلے کے گروپ اینالسٹ راب اینڈرلے کے مطابق یہ نئی نوٹ بکس مارکیٹ کو تہہ وبالا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، اور موجودہ لیپ ٹاپ کی مقبولیت کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

نئی نوٹ بکس مارکیٹ کو تہہ وبالا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں-
تجزیہ کاروں کے مطابق ابھی تک یہ تو یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ موجودہ لیپ ٹاپ یوزر اس نوٹ بک میں کس قدر دلچسپی لیتے ہیں مگر جو چیزیں نوٹ بک ٹو کو پرکشش بناتی ہیں ان میں بہت کم پاور کا استعمال جس کی وجہ سے ایک مرتبہ چارج کی گئی بیٹری سے بہت دیر تک اس نوٹ بک کو استعمال کیا جاسکے گا۔ دوسرے اس کی قیمت جو کہ تقریبا دو سو امریکی ڈالر تک ہوسکتی ہے اور تیسرے اسکے سائز کی وجہ سے ہرجگہ استعمال کی دستیابی کی سہولت۔

لیکن جن چیزوں پر یوزرز کو سمجھوتا کرنا پڑے گا ان سے سی پہلی چیز ہے موجودہ لیپ ٹاپس کا انٹرفیس یا کام کرنے کا طریقہ اور دوسری بہت زیادہ طاقتور پراسیسر جو بعض اپلیکشنز یا کاموں کے لئے ضروری ہوتا ہے۔ لیکن اس وقت بھی جو انٹل کا Atom پراسیسر استعمال کرنے والی نسبتا چھوٹی نوٹ بکس مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور جن کی قیمت تین سو سے چار سو امریکی ڈالر تک ہے وہ بھی صرف انٹرنیٹ اور عام قسم کے کمپیوٹر اپلیکیشنز کے لئے ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔

تحریر: افسراعوان

15 August 2010

بیانات کی ویب

اسلام علیکم قارئین
نامور علماء مشہور علماء کے بے شمار بیانات راۓ ونڈ اجتماع کے بیانات آپ اس ویب سے ڈانلوڈ کر سکتے ہیں
علم کا خزانہ آپ سے چند کلک کے فاصلہ پر۔ ۔ ۔
http://islamic-creed.com/URDU%20BAYAAN.html

08 August 2010

حافظ پیر مولانا ذوالفقار احمد صاحب کے بیانات

حصرت جی کے بے شمار بیانات اب آپ آن لائین سن کتے ہیں ڈاون لوڈ کر سکتے ہں
درس حدیث خصوصی مجالس بیانات اعتکاف بیانات ححج بیانات نظمیںیہاں پیش کی گئی ہیں
اولیاء کرام کے واقعات روزے کی حکمت رمضان کی تیاری قرآن کی حفاطت انسان کی حقیقتعشق مدینہ ولزلے کیوں آتے ہیں؟ جیسے عنوانات پر بھی بیان موجود ہیں

http://www.tasawwuf.org/audio/index_urdu.htm