06 March 2011

مروجہ میلاد اور حق پر کون؟

اسلام علیکم
قارئین ہم میں اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ مروجہ میلاد(ایک مخصوص دن منانا جھنڈے جھنڈیاں لہرانا)ایسا کرنا چاہیے یا نہیں۔ مروجہ میلاد منانے والے بھی دلایل دیتے ہیں کہتے ہیں جی یہ اللہ کی سنت اور نہ منانے والے بھی دلایل دیتے ہیں کہتے ہیں جی کہ مروجہ میلاد آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں منایا صحابہ رصی اللہ تعالی عنہم نے نہیں منایا تابعین تبع تابعین رح نے نہیں منایا حضرت پیران پیر شیخ عبداللہ قادر جیلانی رح نے نہیں منایا شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رح نے نہیں منایا تو ہم کون ہوتے ہیں مروجہ میلاد منانے والے۔ دلایل اور دلایل کا رد چلتا ہی رہتا ہے۔میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد مبارک کا مفہوم ہے کہ میری امت کے 73 فرقے بنیں گے جن میں حق پر وہ ہو گا جو میرے اور میرے اصحاب کے طریقہ پر ہو گا۔
اب اگر ہم غیر جانبدار ہو کر سوچیں غور کریں تو ہم پر یہ بات واضح ہو جاۓ گی کہ مروجہ میلاد منانا آقا اور صحابہ کا طریقہ نہ تھا۔اب آپ ہی بتائیں کہ جو صحابہ کا طریقہ نہ تھا اس طریقہ کو اپنانے والے کیسے حق پر ہو سکتے ہیں؟