31 May 2009

سنگلاخ چٹانیں سرہانے

توحید سے مالا مل ہیں جو وہ باطل سے کب ڈرتے ہیں
جو پیرو کار صحابہ کے وہ دنیا پر کب مرتے ہیں
حالات رکاوٹ بنتے ہیں نہ سرد و گرم یہ ہایل ہے
نہ ہایل بستر مخمل کے آرام پے نہ یہ مایل ہے
سنگلاخ چٹانیں سرہانے کب عیش گوارہ کرتے ہیں
نہ عیش گوارہ کرتے ہیں
توحید سے مالا مل ہیں جو وہ باطل سے کب ڈرتے ہیں
جو پیرو کار صحابہ کے وہ دنیا پر کب مرتے ہین
افغانستان کی دھرتی ہو یا چیچینیا کے میدان ہوں
کشمیر عراق فلسطین ہو یا بوسینا کے زنداں ہو
یہ زندہ مقتل زنجیریں ان سے ایمان سورتے ہیں
ان سے ایمان سورتے ہیں
توحید سے مالا مل ہیں جو وہ باطل سے کب ڈرتے ہیں
جو پیرو کار صحابہ کے وہ دنیا پر کب مرتے ہیں
یہ گلشن میں ہیں پھول سبھی اور مقتل میں ہیں تلواریں
اسلام اگر اک قلعہ ہے تو یہ قلعے کی دیواریں
اسلام کی عظمت کی خاطر تن من دھن وارا کرتے ہیں
تن من دھن وارا کرتے ہیں
توحید سے مالا مل ہیں جو وہ باطل سے کب ڈرتے ہیں
جو پیرو کار صحابہ کے وہ دنیا پر کب مرتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں کہ اللہ کون ہے؟

خالق ارض و سماء کون؟

بھلا کس نے آسمان اور زمین بنائے اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتار پھر ہم نے اس سے رونق والے باغ اگائے تمہارا کام نہ تھا کہ ان کے درخت اگاتے کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اوربھی معبود ہے بلکہ یہ لوگ کجروی کر رہے ہیں (60)
مالک دو جہاں کون؟
بھلا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ کس نے بنایا اور اس میں ندیاں جاری کیں اور زمین کے لنگر بنائے اور دو دریاؤں میں پردہ رکھا کیااللہ کے ساتھ کوئی اوربھی معبود ہے بلکہ اکثر ان میں بے سمجھ ہیں
(61)
بےبسوں کا واحد سہارا کون؟

بھلا کون ہے جوبے قرار کی دعا قبول کرتا ہے اوربرائی کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین میں نائب بناتا ہے کیااللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے تم بہت ہی کم سمجھتے ہو (62)
تاریکی میں‌ہادی اور ہوا کا مرسل کون؟

بھلا کون ہے جو تمہیں جنگل اور دریا کے اندھیروں میں راستہ بتاتاہے اور اپنی رحمت سے پہلے کون خوشخبری کی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اللہ ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے
(63)

مبدی اور معید کون؟

بھلا کون ہے جو از سرِ نو خلقت کو پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا اور کون ہے وہ جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے کیااللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے کہہ دے اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچےہو
(64)

عالم غیب کون؟

کہہ دے اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب کی بات نہیں جانتا اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے (65) بلکہ آخرت کے معاملے میں تو ان کی سمجھ گئی گزری ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہی ہیں (66)
اے امت مسلمہ

دین اسلام کی بنیاد "توحید" کو پہچانئے اس لیئے کہ اللہ کو "اللہ" ماننا کافی نہیں
اللہ کو "واحد و یکتا" ماننا ضروری ہے
اللھم وفقنا لما تحب و ترضی ”آمین“


سورہ النمل

بشکریہ ابن آدمhttp://pak.net/%D8%AA%D9%88%D8%AD%DB%8C%D8%AF/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%BE-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%DB%92%D8%9F-27934/

مفت سنیے اور ڈانلوڈ کیجیے مشہور علماءاکرام کے بیانات

مندرجہ ذیل ویب سےآپ مشہور علماءاکرام کے بیانات مفت سن اور ڈانلوڈ کر سکتے ہیں

http://www.darsequran.com/scholarsbayaan/scholarbayaan.php

خوشخبری اب ضرب مومن کے رنگین صفحات آن لاین بھی

اسلام علیکم

ہفت روزہ ضرب مومن کے رنگین صفحات اب آپ آن لاین بھی پڑھ سکتے ہیں

Zarb-e-Momin

http://zarbpk.blogspot.com/