25 July 2010

نشے میں دھت امریکی شہری نے کا ر موٹر سائیکل پر چڑھا دی ، نوجوان جاں بحق

امریکی شہری کی طرف سے موٹرسائیکل پر گاڑی چڑھانے کے بعد موٹرسائیکل گاڑی کے اندر پھنس چکی ہے
اسلام آباد( کورٹ رپورٹر) سیونتھ ایونیو نشے میں دھت امریکی شہری نے تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل کے اوپر چڑھا دی موٹر سائیکل سوار 18سالہ جواد جاں بحق ہوگیا گاڑی اتنی تیزی سے موٹر سائیکل پر چڑھی کہ موٹر سائیکل پراڈو ایس ٹی 6300کے اگلے حصے کے اندر پھنس گیا ۔ پراڈو کا ڈرائیور امریکی شہری ٹائر جیکسن گاڑی میں موٹر سائیکل کو بھی ساتھ ہی ایف سیون تھری لے گیا آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات ڈیڑھ بجے جی سیون کا رہائشی اٹھارہ سالہ جواد اپنی والدہ کے لیے موٹر سائیکل پر دوائی لینے نکلا سیونتھ ایونیو پر پراڈو ایس ٹی آر 6300کے ڈرائیور امریکی شہری نے تیز رفتاری میں گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھا دی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے حصے کے اندر پھنس گیا موٹر سائیکل سوار گر کر شدید زخمی ہوا جسکے باعث اسکی موت واقع ہو گئی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور نے پھنسے موٹر سائیکل کو ساتھ لیتے ہوئے گاڑی بھاگا لی اور ایف سیون تھری پہنچ گیا عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کا ڈرائیور نشے میں دھت تھا آبپارہ پولیس کے ایس ایچ او خالد محمود اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حادثہ میں ملوث گاڑی کو ٹریس کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا پولیس نے امریکی شہری ٹائر جیکسن کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے اس ضمن میں آبپارہ پولیس نے امریکی سفارتخانے کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا ء حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 18سالہ جواد کے لواحقین نے تھانہ آبپارہ کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹریفک پولیس مردہ باد کے نعرے لگا ئے اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
بشکریہ اوصاف

No comments:

Post a Comment