25 July 2010

غیرمعیاری منرل واٹر کے بارے میں آگاہی مہم جلد شروع ہوگی،شیخ افضل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ماحولیات ومتبادل توانائی شیخ محمد افضل نے کہا ہے کہ سندھ میں فروخت ہونے والے منرل واٹر 82 برانڈز کے معیار اور ماحولیاتی جانچ کے سلسلے میں صوبے بھر میں جلد ہی مہم شروع کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ میں منرل واٹر کے نام سے فروخت ہونے والے پانی میں کولی فارم اور ایکولی فارم جیسے مضر صحت اور خطرناک بیکٹریا کی موجودگی کا لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے پتا لگایا جائے گا تاکہ عوام کو غیر معیاری اور مضر صحت منزل واٹر کے بارے میں مکمل آگاہی دی جاسکے۔ شیخ افضل نے کہا کہ مذکورہ کمپنیاں مختلف برانڈز کے نام سے منزل واٹر فروخت کررہی ہیں اور مختلف رپورٹس کے مطابق ان کمپنیوں میں زیادہ تر کی جانب سے فراہم کیا جانے والا منرل واٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مقرر کردہ معیار پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ تحفظ ماحولیات کے سکھر اور حیدرآباد میں قائم علاقائی دفاتر کو اپنی اپنی حدود میں قائم منزل واٹر کمپنیوں کی ماحولیاتی نگرانی کی ہدایات پہلے ہی دی جاچکی ہیں۔ منزل واٹر کے نمونے اگر WHO کی مقررہ کردہ معیارسے کم پائے گئے تو متعلقہ کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جسارت

No comments:

Post a Comment