22 July 2010

مسلمان دعوت و تبلیغ کرنے والی امت ہے، امام کعبہ

لندن (جنگ نیوز) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ مسلمان دعوت و تبلیغ کرنے و الی امت ہے۔ باالخصوص یورپ میں آباد مسلمان اپنے کردار سے دوسروں کیلے اچھی مثال پیش کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو مسجد توحید میں نماز مغرب کی امامت کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسجد کے تینوں ہالوں کے علاوہ کار پارک بھی نمازیوں سے بھر گیا تھا۔ ان کے خطاب کا ترجمہ ڈاکٹر صہیب حسن نے کیا۔ امام کعبہ نے کہا کہ مسلمان اللہ تعالیٰ کی عبادت کا حق ادا کریں۔ اسوہٴ حسنہ پر عمل پیرا ہوں، علم حاصل کریں اور اس پر عمل بھی کریں کیونکہ عمل کے بغیر علم بے کار ہے۔ انہوں نے اجتماع میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں موجودگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان دین کا علم حاصل کرنے کیلئے کسی عالم سے رجوع کریں کیونکہ انٹرنیٹ کے ذریعے درست رہنمائی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاندان ایک اکائی ہے۔ اس میں اگر ماں باپ دین پر عمل پیرا ہونگے تو بچے بھی ان کی تقلید کریں گے جس سے ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ہمیشہ مسجد توحید آکر مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے مسجد میں تبلیغی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈاکٹر صہیب حسن کی کاوشوں کو سراہا ۔
بشکریا روزنامہ جھنگ

No comments:

Post a Comment