جعلی ڈاکٹر
May 25th, 2010
مصنف ميرا پاکستان ذمرہ تعلیم
کافی عرصہ پہلے جعلی ڈاکٹر کا پکڑا جانا ایک بہت بڑی خبرا ہوا کرتی تھی مگر اب نہیں ہے۔ وہ اسلیے کہ اب جعلی ڈاکٹر زیادہ ہو گئے ہیں اور اصلی کم۔ یقین نہ آئے تو ارکان اسمبلی کی ڈگریاں چیک کروا کے دیکھ لیں ان میں سے آدھے جعلی نکلیں گے۔
اب تو آپ نے اگر پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی لی ہوئی ہے اور آپ وزیرقانون بھی ہیں مگر میڈیا آپ کے نام کیساتھ ڈاکٹر لکھنا چھوڑ دیتا ہے تو بھی آپ برا نہیں مناتے۔
آپ نے پتہ نہیں کونسی ڈگری لی اور ڈاکٹر بن گئے۔ بعد میں آپ اپنے ایک ہنر کی وجہ سے جیو پر مذہبی پروگرام کرنے لگے مگر اب بھی اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلواتے ہیں۔ جیو والوں نے انہیں ڈاکٹر لکھنا ترک نہیں کیا وہ اسلیے کہ شاید وہ ان کے ملازم ہیں۔
ایک صاحب نے جعلی ڈگری کے اقرار کے بعد جونہی الیکشن جیتا میڈیا کے کچھ لوگوں نے ان کی چھیڑ ڈاکٹر بنا دی مگر انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ لعنت ہے ایسے انتخاب پر اور حیرانی ہے ان لوگوں پر جنہوں نے انہیں منتخب کیا۔
بشکریہ میرا پاکستان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

No comments:
Post a Comment