خالق ارض و سماء کون؟
بھلا کس نے آسمان اور زمین بنائے اور تمہارے لیے آسمان سے پانی اتار پھر ہم نے اس سے رونق والے باغ اگائے تمہارا کام نہ تھا کہ ان کے درخت اگاتے کیا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی اوربھی معبود ہے بلکہ یہ لوگ کجروی کر رہے ہیں (60)
مالک دو جہاں کون؟
مالک دو جہاں کون؟
بھلا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ کس نے بنایا اور اس میں ندیاں جاری کیں اور زمین کے لنگر بنائے اور دو دریاؤں میں پردہ رکھا کیااللہ کے ساتھ کوئی اوربھی معبود ہے بلکہ اکثر ان میں بے سمجھ ہیں
(61)بےبسوں کا واحد سہارا کون؟
بھلا کون ہے جوبے قرار کی دعا قبول کرتا ہے اوربرائی کو دور کرتا ہے اور تمہیں زمین میں نائب بناتا ہے کیااللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے تم بہت ہی کم سمجھتے ہو (62)
تاریکی میںہادی اور ہوا کا مرسل کون؟
بھلا کون ہے جو تمہیں جنگل اور دریا کے اندھیروں میں راستہ بتاتاہے اور اپنی رحمت سے پہلے کون خوشخبری کی ہوائیں چلاتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود ہے اللہ ان کے شرک کرنے سے بہت بلند ہے
(63)مبدی اور معید کون؟
بھلا کون ہے جو از سرِ نو خلقت کو پیدا کرتا ہے پھر اسے دوبارہ بنائے گا اور کون ہے وہ جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہے کیااللہ کے ساتھ کوئی اور بھی معبود ہے کہہ دے اپنی دلیل لاؤ اگر تم سچےہو
(64) عالم غیب کون؟
کہہ دے اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب کی بات نہیں جانتا اور انہیں اس کی بھی خبر نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے (65) بلکہ آخرت کے معاملے میں تو ان کی سمجھ گئی گزری ہے بلکہ وہ اس سے شک میں ہیں بلکہ وہ اس سے اندھے ہی ہیں (66)
اے امت مسلمہ
دین اسلام کی بنیاد "توحید" کو پہچانئے اس لیئے کہ اللہ کو "اللہ" ماننا کافی نہیں
اللہ کو "واحد و یکتا" ماننا ضروری ہے
اللہ کو "واحد و یکتا" ماننا ضروری ہے
اللھم وفقنا لما تحب و ترضی ”آمین“
سورہ النمل
بشکریہ ابن آدمhttp://pak.net/%D8%AA%D9%88%D8%AD%DB%8C%D8%AF/%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A2%D9%BE-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%D9%88%D9%86-%DB%81%DB%92%D8%9F-27934/

No comments:
Post a Comment